اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف نے201یونٹس پر اضافی بل کے معاملے پرشکایات کانوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے پروٹیکٹڈصارفین کے معاملے پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق 201یونٹ استعمال پر صارفین 6ماہ تک پروٹیکٹڈکیٹگری سے نکل جاتے ہیں،پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6ماہ تک تقریباً 5ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے۔
Pakistan Image