وزیراعظم کا موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فروری 2024کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے گئے،وزیراعظم نے گندم کی درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کر دی،سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو 4روز میں تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے،کمیٹی وافر سٹاک ہونے کے باوجود گندم درآمد کرنے کے ذمہ داران کا تعین کریگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *