اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف اور چیف ایڈوائزر عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پروفیسر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،وزیراعظم نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر ہمدردی کااظہارکیا،وزیراعظم نے بنگلہ دیش کی سماجی، اقتصادی ترقی میں پروفیسر یونس کے کردار کو سراہا۔
Pakistan Image