وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم شہبازشریف نے وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو صدر مملکت کے برابر سکیورٹی اور پروٹوکول دیا جائے گا، ملتان اور راولپنڈی میں تینوں ٹیسٹ میچوں کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو فول پروف سکیورٹی ملے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر کابینہ ڈویژن نے وزارت داخلہ کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور وی وی آئی پی سکیورٹی و پروٹوکول پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *