وزیراعظم شہباز شریف 24 اور 25 فروری کو آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف کل سے آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو دورے کی دعوت آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دی تھی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات ہوگی۔ متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی تبدلی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم آذربائیجان میں بزنس فورم سے کلیدی خطاب بھی کریں گے۔ جبکہ ان کا میزبان صدر کے ساتھ کاراباخ کا خصوصی دورہ بھی شیڈول میں شامل ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *