وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار

‏اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 15-16 فروری کو آسٹریا کے شہر ویانا جائیں گے جہاں ویانا میں آسٹرین قیادت سے ملاقات اور بات چیت کا دور کریں گے۔

وزیراعظم ویانا سے نجی دورے پر 2 روز کے لئے لندن جائیں گے، شہباز شریف لندن سے 18 فروری کو واشنگٹن کے لئے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کی بیٹھک میں شرکت کریں گے، 20 فروری کو امریکی صدر سے دوطرفہ ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ شخصیات اور حکام پر مبنی ایک وفد بھی ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *