وزیراعظم شہباز شریف کی نئے عراقی ہم منصب کو مبارکباد، تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے عراق کے نامزد کیے گئے نئے وزیراعظم علی الزیدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنے بھائی علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔

انہوں نے عراق کے نئے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *