وزیراعظم شہباز شریف کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر امن، رواداری اور انسانی حقوق کے فروغ کا عزم

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن (16 مئی 2026) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایک پرامن، ہم آہنگ اور متحد معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصول انصاف، دیانت اور امن آج بھی قومی پالیسی کی بنیاد ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک کثیر الثقافتی ملک ہے اور اس کا سماجی تنوع قومی طاقت ہے۔ حکومت پیغامِ پاکستان اور دیگر اقدامات کے ذریعے انتہا پسندی کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات، قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق، کاروبار و انسانی حقوق کی پالیسی، اور آگاہی پروگراموں کا ذکر کیا۔ ساتھ ہی صنفی تشدد کے خاتمے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات کو بھی اہم قرار دیا۔

وزیراعظم نے نوجوانوں، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ برداشت، ہمدردی اور رواداری کو فروغ دیں تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *