اسلام آباد (پاکستان امیج ) وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا کے د ورے پر روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے ہوتے ہوئے نیویارک پہنچیں گے،وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ امریکا نہیں جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر اسحاق ڈار نیویارک نہیں جائیں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا پروگرام بدستور برقرار ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image