وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹونے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاکستان امیج ) وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹونے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزیراعظم نے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کوسخت قیمت ادا کرنا پڑےگی،دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لئے حکومت اور سکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشگردانہ دھماکے میں اپنے پیاروں کے کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے ، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کی شکل میں درندے ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کی جنگ کے متعلق پیپلز پارٹی کا موقف قوم کی آواز ہے، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *