اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی ،وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق 8رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہبازشریف ہوں گے،مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہیں، مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیرخزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیاگیا۔
Pakistan Image