وزیرآباد: بروقت طبی امداد نہ ملنے پر سیلاب متاثرہ خاتون کے 3 نومولود دم توڑگئے

وزیر آباد(پاکستان امیج) پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے وزیر آباد میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق وزیر آباد میں سیلاب کی و جہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوبی ہونے کی وجہ سے آمدو رفت میں بھی شدید خلل آیا ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی پانی کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے، جاں بحق بچوں میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

اس موقع پر متاثرہ خاتون نے کہا کہ مقامی ہسپتال سیلابی پانی سے گھرا ہوا تھا، اگر بروقت طبی امداد ملتی تو بچے بچ سکتے تھے۔

واضح رہے کہ خاتون نے 28 اگست کو نالہ پھلکو کے قریب گاڑی میں بچوں کو جنم دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *