اسلام آباد (پاکستان امیج ) وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کےلئے صدرمملکت کو بھجوائے گی اور صدرکی منظوری پرسپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی سمری آج صدر مملکت کو بھجوادی جائے گی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر عدالتوں کے لئے تین کمرے بنالئے گئے ہیں، نئی عدالتوں میں کیسزکی سماعت کے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image