وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سکیورٹی نہیں دے سکتا تو الیکشن کیسے کرائیں گے،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا،الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سکیورٹی نہیں دے سکتا تو الیکشن کیسے کرائیں گے، وزارت داخلہ کیسے ہمیں حکم دے سکتا ہے؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ آج الیکشن کمیشن کی اصل توہین ہوئی ہے،اے آئی جی آپریشنز پولیس نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ خود بھی اظہار کر چکے ہیں، ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جو کہتے ہیں آپ کو یقین ہے کہ صحیح کہہ رہے ہیں؟اے آئی جی آپریشنز نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے معذرت کی رپورٹ جمع کرا دی،وزارت داخلہ نے تجویز دی کہ الیکشن کمیشن اڈیالہ جیل میں جا کر کیس کی سماعت کرے۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سکیورٹی نہیں دے سکتا تو الیکشن کیسے کرائیں گے، وزارت داخلہ کیسے ہمیں حکم دے سکتا ہے؟الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت13نومبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *