لاہور(پاکستان امیج)وزارت انرجی ڈویژن نے ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق 13کمپنیوں کی نجکاری کا پلان جاری کردیا گیا، پاور سیکٹر کی 12تنظیموں کی نجکاری سے متعلق بھی ہدایات جاری کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری مراحلہ ہوگی،پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو، حیسکو اور آئیسکو کی نجکاری ہوگی،دوسرے مرحلے میں میپکو اورپیسکو سمیت دیگر کمپنیزکی نجکاری ہو گی،ذرائع وزارت توانائی کاکہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے۔
Pakistan Image