وریندرسہواگ نے بھی بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی، مشورہ دیدیا

نئی دہلی (پاکستان امیج)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے بھی قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی۔
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بابراعظم کو مشورہ دیا کہ اب انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے، انھیں اپنی فٹنس پر کام کرنا چاہیے، پھر ذہنی طور پر مضبوط ہوکر ٹیم میں واپسی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم سے توقعات کم ہونے اور کپتانی سے مستعفی ہونے سے ایسا لگتا ہے کہ وہ تکنیکی اور ذہنی طور پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں، وہ باصلاحیت کرکٹر ہیں اور جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مسلسل ناقص پرفارمنس کے باعث بابراعظم کو ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ وہ آخری 18 ٹیسٹ اننگز میں 50 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کرسکے ہیں۔بابراعظم بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میں 16 کی اوسط سے صرف 64 رنز کے اسکور بناسکے تھے جبکہ انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 30 اور دوسری اننگز میں 5 رنز بناکر آٹ ہوگئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *