ورلڈ کپ 2023ء: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

لاہور(پاکستان امیج)کرکٹ کی عالمی جنگ چھڑنے میں چند روز باقی ہیں،قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ،قومی کرکٹ ٹیم 9گھنٹے دبئی قیام کے بعد بھارت روانہ ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے وقت کے مطابق آج رات 8 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔

قومی ٹیم 29 ستمبر کو اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں ہی شیڈول ہے جبکہ ٹیم ورلڈ کپ میں 6 اکتوبر سے نیدرلینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

اس حوالے سے قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے ہمارا مورال کافی ہائی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیلیں اور ورلڈ کپ لے کر آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے حساب سے ہم نمبر ون ہی آئیں گے، نسیم شاہ کو کافی مس کریں گے، نسیم اور شاہین کی جوڑی کافی اچھی وائبز دیتی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *