ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ سے بد ترین شکست کے بعد سری لنکن ٹیم کے لیے ایک اور بری خبر

نیو دہلی(پاکستان امیج)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء میں اپنے پہلے میچ میں سست بولنگ کرنے پر سری لنکن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔آئی سی سی حکام کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف 7 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکا کی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی سی سی حکام کے مطابق سری لنکن پلیئرز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں لنکن ٹیم مقررہ وقت پر 2 اوورز پیچھے تھی۔

حکام کے مطابق قانون کے مطابق فی اوور پلیئرز پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ ہوتا ہے، سری لنکن کپتان نے غلطی تسلیم اور جرمانے کو قبول کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *