ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور کس ٹیم کے درمیان ہوگا ؟ آسٹریلوی آل راونڈر مچل مارش نے بڑی پیشگوئی کر دی ، دوسری ٹیم بھارت نہیں بلکہ ۔۔

لاہور (پاکستان امیج)آسٹریلوی آل راونڈر مچل مارش نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے اپنی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا ہے ۔
یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں آسٹریلوی آل راونڈر مچل مارش نے سابق اوپنر ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نےآسٹریلوی کرکٹر سے سوال کیا کہ ورلڈکپ کون جیتنے والا ہے، بھارت، پاکستان یا انگلینڈ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ فائنل آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ہوگا۔
قبل ازیں سابق ا?سٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا، انگلش کپتان ا?ئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی جبکہ مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کو فہرست میں جگہ دی تھی۔واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میگا ایونٹ کا ا?غاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *