ورلڈ کپ وارم اپ میچ ، کپتان شاداب خان نے شکست کا ذمہ دار حیدر آبادی بریانی کو قرار دے دیا

حیدر آباد(پاکستان امیج)دوسرے وارم اپ میچ میں کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے کھلاڑی شاداب خان نے شکست کا ذمہ دار حیدر آبادی بریانی کو قرار دے دیا ۔ آسٹریلیا سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میچ کا رزلٹ اہمیت نہیں رکھتا ، ہمیں اس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ حیدر آبادی بریانی کھا رہے ہیں اور شائد اسی لیے ہم تھوڑے سست ہو گئے ہیں ۔

والد ویلڈ ر تھے ، حارث روف نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دنوں کی کہانی سنا دی ، جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

شاداب خان کا کہنا تھا کہ نتائج ہمارے ہاتٍھ میں نہیں ، ہماری الیون سائید طے ہو گئی ہے ، ہم اپنی بینچ سٹرنتھ کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ اپنی مہارت دکھا سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو آپ کو اعتماد ملتا ہے ، ہمیں کنڈیشنز کا بھی پتہ چلنا شروع ہو گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *