لاہور (پاکستان امیج) آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کو کل آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کا چیلنج درپیش ہے جس سے متعلق کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ جتنا اچھا آپ پریکٹس کے دوران پرفارم کرتے ہیں ویسا ہی میچ کے دوران بھی کیا کریں۔ خود پر یقین رکھیں، مجھے آپ پر 100 فیصد یقین ہے۔
دوسری جانب چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلافات کی خبریں بھی سامنے آنے لگی ہیں جو انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری کے سبب پیدا ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ (پاکستان کرکٹ بورڈ) پی سی بی نے شاہد انور کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ انضمام الحق نے محمد یوسف کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔
پی سی بی نے اس حوالے سے موقف دیا کہ انضمام الحق پاکستان ویمن اے اور انڈر 19 ٹیموں کی سلیکشن کے معاملات میں شامل رہے ہیں تاہم اختلافات سے متعلق ہمیں کوئی اطلاعات نہیں۔
Pakistan Image