ورلڈ کپ میں پہلی جیت کے بعد بھارتی کپتان کا بیان

چنئی(پاکستان امیج)بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ میچ جیت کر خوشی ہوئی ، خاص طور پر ہم نے فیلڈنگ میں بہت اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ، اس شعبے میں ہم نے بہت محنت کی ہے ، اس طرح کی کنڈیشنز میں ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ، ہم جانتے تھے کہ سب کی کوشش سے فیلڈنگ بہتر ہوگی ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے باولرز نے اچھی ریورس سوئنگ کی ، سپنرز نے اچھی جگہوں پر گیند بازی کی ، سب کے سب نے اچھی کوشش کی ۔ ابتدائی تین وکٹیں گرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ہم تھوڑا گھبرا گئے تھے کیو نکہ کوئی بھی اس طرح کی شروعات نہیں چاہتا ، اس طرح ہو جاتا ہےکیونکہ پاور پلے میں ہر کوئی بڑی شاٹس کے بارے میں سوچتا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی جتنی تعریف کرو کم ہے ، جس طرح انہوں نے پارٹنر شپ قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے میچ کی کنڈیشنز مختلف ہونگی اس لیے ہم اس کے مطابق کھیلیں گے، ٹیم کے کمبی نیشن میں بھی فرق آسکتا ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *