ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت، اہم سپنر کو شامل کرنے پر غور

لاہور(پاکستان امیج)ورلڈ کپ کےلیے قومی سکواڈ کے اعلان کےلیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ کپتان بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

فٹنس مسائل کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کے متبادل ناموں پر غور ہوا ہے جہاں ایشیاکپ 2023 کے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ سپنر ابرار احمد کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے۔ چیئرمین ذکاء اشرف سابق کپتانوں اور کرکٹرز سے بھی مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مشاورت مکمل ہونے پر ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *