اسلام آباد (پاکستان امیج)نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ بھی آئی سی سی ورلڈکپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے حوالے سے بڑے پرجوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا آج بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے مزید لکھا کہ آپ لوگ عزم، مہارت اور ہمت نہ ہارنے کے غیر متزلزل جذبے کے ساتھ کھیلیں جس کے لیے آپ جانے جاتے ہیں، پوری قوم آپ کا حوصلہ بڑھانے کے لیے آپ کے پیچھے کھڑی ہے، اسے گھر لے آئیں۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز ڈیڑھ بجے ہو گا اور میچ سے قبل ایک تقریب کا اہتمام بھی رکھاگیا ہے جس میں نامور بھارتی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف بھی گزشتہ روز بھارت پہنچے تھے جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں بھارت کے خلاف بے خوف ہو کر کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔پاک بھارت میچ کے حوالے سے جہاں دنیا بھر کے شائقین پرجوش ہیں وہیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی دنیائے کرکٹ کے بڑے ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image