احمد آباد (پاکستان امیج)پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آبادسٹیڈیم میں جاری ہے جس دوران انتہائی دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ویرات کوہلی کو خیال آیا کہ انہوں نے جو جرسی پہن رکھی ہے وہ دیگر کھلاڑیوں سے مختلف ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے پہلے ٹیم مینجمنٹ کو گراونڈ میں اپنے کندھے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سگنل دیا پھر گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے اور کچھ ہی دیر میں جرسی تبدیل کر کے فیلڈ پر واپس آ گئے ۔
ویرات کوہلی نے جوجرسی پہن رکھی تھی اس کے کندھے پر سفید رنگ کی تین دھاریاں بنی ہوئی تھیں جبکہ باقی ٹیم نے جو جرسی پہن رکھی تھی اس کے کندھے پر سبز ، سفید اور مالٹے رنگ کی دھاریاں بنی ہوئیں تھی ۔ تاہم بعدازاں وہ باہر جا کر تبدیل کر آئے ۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image