کابل (پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر افغان دارالحکومت میں جشن کا سماں ہے، شہریوں کی جانب سے زبردست آتشبازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔ افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ابراہیم زدران 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کے خلاف تاریخی فتح پر طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے افغان ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔انس حقانی نے ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہماری کرکٹ پہلے سے بہتر حالت میں ہے، پہلی بار ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کو شکست دی، آپ سب کو اس عظیم کامیابی پر مبا رک ہو’۔انہوں نے کہا کہ متحد ہوکر ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے سے ہر چیز ممکن ہوجاتی ہے۔
Pakistan Image