احمد آباد (پاکستان امیج)ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس کے بعد نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرمانے کہاکہ یہ ہمارے لیے خواب ہے اور ہم سب اس کا تجربہ کرنے جارہے ہیں، پچ میں زیادہ تبدیلی واقع نہیں ہو گی، اوس ایک فیکٹر ہو سکتا ہے اس لیے ہم نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ، ہمیں بہترین کیلئے کوششیں کرتے رہنے چاہیے اور ہر روز باہر آ کر کھیلنا چاہتے ہیں، ہم اچھا آغاز کرتے ہوئے بہترین کھیلنا چاہتے ہیں اور اپنی بھر پور کوشش کریں گے ، خود کو ریلیکس رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہے ، ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے شبھمن گل کو واپس شامل کیا گیاہے ، وہ ہمارے لیے بہترین کھلاڑی رہاہے ۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image