ورلڈ کپ، شاہین کل کیویز سے ٹکرائیں گے

لاہور (پاکستان امیج) ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں شاہین کل کیویز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق پاکستانی ٹیم حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ ٹیم کا سامنا کرے گی، وارپ اپ میچ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کر رکھا ہےکہ تماشائیوں کے بغیر ہو گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مقامی ہندو تہوار کے سبب سکیورٹی خدشات ہیں، تماشائیوں کو یہ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

قومی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *