کلکتہ (پاکستان امیج) ورلڈ کپ کی 2 بڑی ٹیموں کے مابین ہونےوالے میچ میں بھارت کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کا ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ شروع ہوا تو اوپنرز روہیت شرما اور شبمن گل کریز پر آئے جنہوں نے 2 اوورز کے اختتام پر 22 رنز بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ آج کا میچ اس لئے اہم ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیمیں پہلی دو پوزیشنز پر موجود ہیں، بھارت پہلی جبکہ جنوبی افریقہ کی دوسری پوزیشن ہے۔ دونوں ٹیموں نے عالمی کرکٹ ایونٹ کے 7،7 میچ کھیلے ہیں جن میں سے بھارت سارے جیتا جبکہ جنوبی افریقہ نے 7 میں سے 6 میں فتح پائی۔
Pakistan Image