اسلام آباد(پاکستان امیج) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں میڈل جیت کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنے والے نیزہ باز ارشد ندیم کو انعام میں 35ہزار ڈالر(تقریباً 1کروڑ 6لاکھ روپے) کی رقم ملے گی۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق 25سالہ ارشد ندیم نے 87.82میٹر کی دوری پر نیزہ پھینک کر سلور میڈل حاصل کیا۔ ارشد ندیم نے اس لحاظ سے ایک تاریخ رقم کی ہے کہ وہ ورلڈ چیمپین شپ میں میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
حکومت کی طرف سے بھی ارشد ندیم کو 50لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ارشد ندیم کا تعلق پنجاب کے شہر میاں چنوں سے ہے جو ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
ارشد ندیم نے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس جیت پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اگر انہیں عالمی معیار کی سہولیات اور سپورٹ دی جائے تو وہ اپنے سلور میڈل کو گولڈ میڈل میں بدل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے جنوبی ایشیاءکے 90میٹر تک نیزہ پھینکنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔اس اعزاز کے ساتھ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image