ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت میچ میں حملے کا خدشہ؟ اضافی نفری تعینات، آئی سی سی نے تصدیق کردی

نیویارک (پاکستان امیج) پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق کر دی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق نساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیکمین نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے اضافی سکیورٹی ہو گی، نساؤ کاؤنٹی ہر لحاظ سے تیار ہو گی، پُراعتماد ہیں کچھ بھی نہیں ہو گا۔بروس بلیکمین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا میچ ہے اس دن اضافی سکیورٹی ہو گی، ہمارا اپنا نساؤ کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ ہے جو بڑے ایونٹس کا انتظام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نیویارک، اسٹیٹ پارک پولیس ایف بی آئی، پورٹ اتھارٹی پولیس اور ایم ٹی اے پولیس ہے، رضا کار فائر فائٹرز نے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلہ 9 جون کو نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نیو یارک میں شیڈول ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *