ورلڈکپ کے دوران دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور(پاکستان امیج)ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں شکست کے بعد دنیا ئے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کوئٹن ڈی کاک نے ایک روزہ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ورلڈکپ کا دوسر ا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا ، جنوبی افریقہ نے 213 رنز کا ہدف دیا لیکن آسٹریلیا کیلئے اسے عبور کرنا انتہائی مشکل بنا دیا ، کینگروز نے بمشکل 47 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کیا اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ ڈی کاک اس ورلڈکپ میں دوسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔یاد رہے کہ کوئنٹن ڈی کاک کی جانب سے ورلڈکپ سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *