ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا، ایشیا کپ والے سکواڈ میں 4سے 5تبدیلیوں کا امکان

لاہور(پاکستان امیج)ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف سلیکٹر ذکا اشرف کا ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈکوچ گرانٹ بریڈبرن سے مشاورتی عمل مکمل ہو گیا،چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے حتمی منظوری دیدی،ایشیا کپ والے سکواڈ میں 4سے 5تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط بنانے کیلئے سرفراز احمد کے نام پر غورکیاگیا ،سرفراز احمد کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لیا گیا،نسیم شاہ کی جگہ زمان خان یا حسن علی کی ٹیم میں شمولیت پر مشاورت کی گئی،سپنر ابراراحمدا وردیگر سپنرز کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کابھی جائزہ لیاگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *