ورلڈکپ کھیلنے بھارت گئے شاداب خان کی قریبی شخصیت انتقال کر گئی

حیدر آباد (پاکستان امیج) ورلڈکپ کے آغاز سے چند روز قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی پھپھو انتقال کر گئیں۔

پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے اور گرین شرٹس نے گزشتہ روز پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں کیویز نے شاہینوں کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا لیکن اس سے قبل ہی شاداب خان کے لیے ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا گیا کہ ابھی سنا ہے کہ پھپھو کا انتقال ہو گیا ہے، تمام لوگوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *