ورلڈکپ میں پہلے میچ سے قبل بھارت کو زور دار جھٹکا، اہم کھلاڑی ڈینگی کا شکار

حیدر آباد (پاکستان امیج) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور بھارت نے اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ورلڈ نمبر ٹو بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈولڈ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *