ورلڈکپ میں شکست, بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے پی سی بی نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (پاکستان امیج) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں گرین شرٹس کی شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سےپاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ “جیو نیوز ” کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دینگے تو بورڈ قبول کر لے گا تاہم دوسرے آپشن کے طور پر بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم اب بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 قیادت کیلئے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔ 2024 آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی ہونگے۔بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی اور ایشیئن کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *