ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا اہلیہ انوشکا کیلئے رومانوی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

بارباڈوس (پاکستان امیج)بھارت نے جنوبی افریقہ کو فائنل میں شکست دیتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیت لیاہے جس میں ویرات کوہلی کا سب سے اہم کردار رہا اور انہوں نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ اہلیہ انوشکا شرماکے نام کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں کامیابی کے بعد ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اہلیہ انوشکا شرماہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور ساتھ انتہائی رومانٹک پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میری محبت آپ کے بغیر یہ کسی طرح بھی ممکن نہیں تھا ،تم مجھے عاجز رہنے میں مدد کرتی ہو اور ہمیشہ مکمل سچائی کے ساتھ حقیقت سے آشنا کرواتی ہو، میں اس کیلئے تمہار ا شکرگزار ہوں ، یہ جیت جتنی میری ہے اتنی ہی تمہاری ہے ، میں تم سے محبت کرتاہوں ۔‘‘

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ میں لڑکھراتی ہوئی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور شاندار 76 رنز کی اننگ کھیل کر جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم بارباڈوس میں طوفان کے باعث واپسی کیلئے روانہ نہیں ہو سکی ہے تاہم موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر ہی جہاز میں واپسی ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *