حیدر آباددکن(پاکستان امیج)قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کیخلاف ہدف کے حوالے سے اپنے ارادے ظاہر کردیئے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ آج کے میچ میں ورلڈکپ کا اچھا آغاز کریں گے،فخر زمان اور امام الحق پہلے بیٹنگ کریں گے،ان کاکہناتھا کہ 290یا 300پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے،کپتان کا مزید کہناتھا کہ ہماری بھارت میں اچھی مہمان نوازی ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے،نیدرلینڈز کے کپتان کا کہناتھا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
Pakistan Image