ورلڈکپ، کولکتہ پولیس نے پاکستان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا پلان بنالیا

کولکتہ(پاکستان امیج) کولکتہ پولیس نے پاکستان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا پلان بنالیا۔

کولکتہ پولیس نے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا پلان بنالیا، یہاں گرین شرٹس کو ایک میچ بنگلہ دیش کیخلاف 31 اکتوبر کو کھیلنا ہے، دوسرا انگلینڈ سے 11نومبرکو ہوگا، یہ قبل ازیں 12نومبر کو شیڈول تھا مگر کالی پوجا کے تہوار کی وجہ سے پولیس نے سیکیورٹی میں مشکلات کا جواز پیش کیا جس پر ری شیڈول کردیا گیا۔

کولکتہ پولیس کمشنر ونیت گوئل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی سال سے بڑے کرکٹ ایونٹس میں سیکیورٹی فراہم کرتے رہے ہیں مگر پاکستان ٹیم کیلیے مختلف اور زیادہ موثر پلان ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *