ممبئی (پاکستان امیج)فاسٹ بولر محمد عامر بھی بھارت کے چنئی سٹیڈیم کی بنائی گئی پچ پر برہمی کااظہار کیے بغیر نہیں رہ سکے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہناتھا کہ وکٹ تیار کرنے والوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے،آسٹریلین ٹیم کی بھی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ وہ ٹاس جیت کر بھی پہلے بیٹنگ کی طرف کیوں گئے اگر وہ پہلے بولنگ کرتے تو اس گیم کا نتیجہ مختلف بھی ہوسکتا تھا۔
عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ ’جس طرح کی یہ پچ ہے یہ فیئر نہیں ہے، آئی سی سی کا ورلڈکپ ٹورنامنٹ ہے لیکن بھارت اپنی مرضی سے پچز بنارہا ہے، بھارت کو پچ کا اندازہ تھا جب ہی بھارت نے 3 اسپنرز کھلائے اور آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھی غلطی کی۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو بھی چاہیے تھا کہ پہلے فیلڈنگ کرتا اور دیا گیا ہدف پورا کرتا لیکن آسٹریلیانے وہی کیا جو بھارت چاہ رہا تھا، آئندہ دنوں افغانستان سے میچ کیلئے پاکستان کو بھی یہی مشورہ ہے اس سٹیڈیم میں جب کھیلیں اور اگر ٹاس جیت جائیں تو پہلے فیلڈنگ کی طرف جائیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔
Pakistan Image