لاہور(پاکستان امیج) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ جتنے کے بعد اور بھارت کیخلاف میدان میں اترنے سے قبل کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتا دیا۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ ہر میچ کے بعد جو کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اسے کال کرکے مبارکباد دیتے ہیں، یا جس کھلاڑی کی کارکردگی اچھی نہ رہے، اس سے بات کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ”سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد میری بابر اعظم سے فون پر بات ہوئی۔ میں نے انہیں سری لنکا کے خلاف جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ پراعتماد رہو۔ تم بڑے میچ کے کھلاڑی ہو۔ اگرچہ گزشتہ میچز میں تم بدقسمت رہے ہو لیکن آنے والے میچز میں ضرور بڑا سکور کرو گے۔میری اس بات کے جواب میں بابر بھی مثبت پرفارمنس کے خواہش مند نظر آئے۔“
سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ناقص باﺅلنگ پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ”پاکستان کے باﺅلرز کو دنیا بھر میں جتنا ریٹ کیا جاتا ہے اس کو دیکھا جائے تو ہم نے سری لنکا کے خلاف بہت بری باﺅلنگ کی۔سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد میری شاہین شاہ سے بھی بات ہوئی۔ میں نے اسے مشورہ دیا کہ وہ ٹیم اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی باﺅلنگ کی ویڈیوز دیکھے اور غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرے۔ شاہین شاہ نے بھی اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ ان کی طرف سے موقع ملنے کی وجہ سے ہی مخالف ٹیم کے بلے بازوں نے زیادہ رنز بنائے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image