ورلڈکپ،آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران مداح دوڑتا ہوا گراونڈ میں آگیا، پھر کیا ہوا ؟ جانئے

چنئی (پاکستان امیج)ئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں متنازعہ فین گراؤنڈ میں آگیا جس کے بعد ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں چنئی میں مدمقابل ہیں۔اس میچ کے دوران برطانوی شخص ‘جاروو’ گراؤنڈ میں گھس گیا، جاروو بھارتی ٹیم کی جرسی پہنے ٹاس سے قبل پلیئرز کے پاس میدان میں آیا۔تاہم سکیورٹی افسران نے جاروو کو روک کر اسے گراؤ نڈ سے باہر نکالا، جبکہ غیر متعلقہ شخص کے پلیئرز اینڈ آفیشل ایریا میں گھس جانے نے ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوال اٹھا دیے۔

دوسری جانب جاروو کے میدان میں گھس جانے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ناراض دکھائی دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے برطانوی کرکٹ فین کے ورلڈ کپ میچز میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔واضح رہے کہ جاروو اس سے قبل انگلینڈ میں بھی اس طرح کی حرکتیں کر چکا ہے، اس پر انگلینڈ کے میدانوں میں بھی داخلے پر پابندی عائد ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *