ودیا بالن پر پاکستانی ڈراموں کا بخار چڑھ گیا

ممبئی(پاکستان امیج) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی پاکستانی ڈرامے کے ڈائیلاگز پر لپسنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والی اداکارہ ودیا بالن اکثر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بناکر پوسٹ کرتی ہیں۔

ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیوز کو نہ صرف مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے بلکہ اُن کی ویڈیوز بھارت سمیت پاکستان میں بھی خوب وائرل ہوتی ہیں۔
اب حال ہی میں ودیا بالن نے معروف پاکستانی ڈرامہ سیریل ‘لاپتہ’ کے ڈائیلاگز پر لِپسنگ کی جس میں اُنہوں نے بھارتی زبان بھوجپوری کا تڑکا بھی دیا۔

ودیا بالن نے پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور اداکار علی رحمٰن کے ڈائیلاگز پر لِپسنگ کرتے ہوئے آخر میں بھوجپوری زبان میں اس کا طنزیہ جواب بھی دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)

سنجیدہ ڈائیلاگز پر بھوجپوری زبان کا تڑکا لگا کر ودیا بالن نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا اور ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں بھی سمیٹیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *