واپڈا ملازمین کو بجلی کے فری یونٹس دینے سے متعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کوبجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت آبی وسائل نےمؤقف اختیار کیا کہ فری یونٹس ختم کرنے سےکوئی بچت نہیں ہوگی جبکہ نیپرا نے فری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دیدی۔ پاور ڈویژن نے بتایا کہ ریٹائرڈ، حاضر سروس ملازمین (مجموعی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 171) کو ماہانہ 3کروڑ47 لاکھ 58 ہزار 825 فری یونٹس دیے جارہے ہیں، ملازمین کوماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے۔خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے بجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی تھی جس کے بعد نیپرانےفری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دے دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *