واٹس ایپ نے سیکرٹ کوڈ فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا (پاکستان امیج) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو اپنی گفتگو خفیہ رکھنے کے لیے نیا سیکریٹ کوڈ فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی حساس گفتگو کو مخصوص پاسورڈ کی مدد سے پوشیدہ رکھ سکیں گے۔

اس فیچر کو صارفین کے لیے پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اضافی حفاظتی جہت قرار دیا گیا ہے جس کے سبب کسی اجنبی کا واٹس ایپ میں گھس کر چیٹس پڑھنا مشکل ہوجائے گا۔سیکریٹ کوڈ، چیٹ لاک نامی ایک اور فیچر پر مبنی ہے جس کا اعلان واٹس ایپ نے مئی میں کیا تھا۔ اس فیچر میں چیٹس ایک علیحدہ فولڈر میں چلی جاتی ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صارف کو ڈیوائس کے پاسورڈ یا بائیو میٹرک کی ضرورت ہوتی ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق ہر چیٹ کے لیے ایک منفرد پاسورڈ (جو فون ان لاک کرنے کے پاسورڈ سے ہٹ کر ہو) رکھنے کا مقصد صارفین کو پرائیوسی کی ایک اضافی جہت کا فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ صارفین کے پاس لاک کی گئی چیٹس کو فہرست سے چھپانے کا آپشن ہوگا، جس کو وہ بعد میں سرچ بار میں صرف پاسورڈ لکھ کر ہی ڈھونڈ سکیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *