واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر میں اہم سہولت متعارف کرا دی

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹس پر میوزک کے دورانیے کی مدت بڑھانے کی سہولت متعارف کرا دی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں 30 سیکنڈ تک طویل میوزک کلپس کی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے۔

اسٹیٹس اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر انسٹاگرام اسٹوریز کے متبادل کے طور پر کام کرتی ہیں۔ اس سے قبل میوزک پر مشتمل اسٹیٹس کی مدت 15 سیکنڈ تک محدود تھی۔

اب صارفین کسی تصویر کے ساتھ گانے کا 30 سیکنڈ تک کا حصہ منتخب کر کے پوسٹ کر سکیں گے یا میوزک کلپ کو براہِ راست اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

ایپل کا پرانے آئی فونز کے لیے اہم فیچر مزید ایک سال تک جاری رکھنے فیصلہ

نیویارک(پاکستان امیج)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 18 پرو کی پریس ریلیز میں موجود ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *