’’والد ظلم کرتا تھا، اپنی مرضی سے شادی کی‘‘، لاپتا لڑکی کا سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوکر بیان

لاہور(پاکستان امیج)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں کم عمر لڑکیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران پولیس نے دونوں لڑکیوں کو عدالت میں پیش کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی نے قربان نامی لڑکے سے شادی کرلی ہے۔

وکیل درخواست گزار بشریٰ عباس ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ بڑی لڑکی کی عمر 14 سال ہے جسے قربان نامی شخص نے اغوا کیا ہے جبکہ 14 سالہ بے بو 6 سالہ بہن علینا کو بھی ساتھ لے گئی ہے۔

کمرہ عدالت میں لڑکیوں کے باپ حیات اللہ نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو دیکھنے کے لیے ترس رہا ہوں۔

لڑکی بے بو نے بیان دیا کہ والد ظلم کرتا تھا اس لیے میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔

والد احاطہ عدالت میں بیٹیوں سے لپٹنے کی کوشش کرتا رہا لیکن لڑکیوں نے باپ سے ملنے سے انکار کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *