لاہور(پاکستان امیج) شفیق آباد کے علاقےمیں والد سے پیسے نہ منگوانے پر سسرالیوں نے بہو کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کا متاثرہ خاتون کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
سماء ٹی وی کے مطابق مقدمےکے متن میں کہاگیا ہے کہ شوہر انورمحمود اورسسر غلام حسین جوئے کےپیسے ہارنے پر بہو کو اسکے والد سے پیسےمنگوانےکا مطالبہ کرتے رہے ،بہو نے اپنے والد سے پیسےنہ منگوائے تو شوہر تشدد کرنے لگا۔
شوہر انور محمود نے اپنی بیوی کو بالوں سے پکڑا اورسر دیوار میں دے مارا جس سے سر پر گہری چوٹ آئی شوہر نےطیش میں آکرتشدد کیا ،شوہر اور سسر تشدد کے بعد موقع سے فرار ہو گئے،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image