والدہ کی میت پر آنے والی چند خواتین نے کیا حرکت کی ؟ اداکارہ مدیجہ نقوی کا حیران کن انکشاف

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ خواتین ان کی والدہ کے جنازے پر میک اپ کرکے آئی ہوئی تھیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شو کی ایک قسط میں اپنی والدہ کے انتقال کا دن یاد کیا اور بتایا کہ کس طرح لوگ تیار ہوکر آئے تھے اور اس چیز نے انہیں کافی تکلیف پہنچائی تھی۔مدیحہ نقوی نے کہا ‘مجھے آج بھی یاد ہے میں نے ہوش و حواس میں اپنے سامنے کوئی میت دیکھی تو وہ میری ماں کی میت تھی’۔

میزبان نے کہا ‘والدہ کے انتقال کے کچھ گھنٹوں بعد ہی بہت سے لوگ گھر میں اکھٹے ہوگئے تھے، مجھے یاد ہے ان میں سے جس جس نے میک اپ کیا ہوا تھا ، جن خواتین نے گہری لپ اسٹکس لگائی ہوئی تھیں’۔مدیحہ کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایسی چیز ہے جو میں زندگی بھر فراموش نہیں کرسکتی، ہوسکتا ہے وہ لوگ کہیں سے آرہے ہوں لیکن میت کے کچھ آداب ہوتے ہیں، یہی تو ہے جو اللہ تعالیٰ آپ کو بتاتا ہے کہ بس یہ تھی دنیا، اب سب ختم’۔

میزبان نے گفتگو کے دوران کہا کہ ‘جب کسی کا انتقال ہوتا ہے تو یہ یاددہانی ہوتی ہے کہ اللہ بتارہا ہوتا ہے بس جو گھر بنایا تھا یا جو دنیا تھی وہ سب ختم ، اب میری جانب لوٹ آؤ’۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *