والدہ نے شادی کے لیے اسلام قبول کیا، آمنہ الیاس اپنی نجی زندگی کی مشکلات بارے بول پڑیں

لاہور (پاکستان امیج) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ مسیحی تھیں، جنہوں نے محبت اور شادی کے لیے اسلام قبول کیا جب کہ ان کے ماموں، خالائیں، نانی اور ننھیال کے باقی افراد تاحال مسیحی ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ 4 بہنیں تھیں، جس میں سے سب سے بڑی بہن 20 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھیں جب کہ ان کے والد کا اس وقت انتقال ہوگیا تھا جب وہ محض 4 سال کی تھیں، ان کے والد کا اصل تعلق ملتان سے تھا، وہ ہربل ادویات کا کاروبار کرتے تھے جبکہ ان کی والدہ نرس تھیں اور دونوں کی ملاقات کراچی میں ہوئی اور دونوں نے شادی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے شادی کی خاطر اسلام قبول کیا لیکن شوہر کے انتقال کے بعد شوہر کے خاندان والوں نے تعلقات ختم کرلیے۔آمنہ الیاس کے مطابق ان کی والدہ نے سخت مشکلات اور مصیبتیں دیکھیں، انہوں نے بطور نرس اپنا کیریئر جاری رکھا اور تمام بچوں کی پرورش کرنے سمیت انہیں اعلی تعلیم دلوائی اور تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *